Thursday, 14 January 2016

signature of Prophet Mohammad peace be upon him


یہ ہے فدائے نور مجسم کادستخط
خالق کی بارگاہ کےاکرم کادستخط
ملک سخن کے شاہ مسلم کا دستخط
دنیائے علم وفن کے مکرم کا دستخط
جسکی کئی صدی میں نہیں ہے کوئی مثال
اس بےمثال نادرِ عالم کا دستخط
خامہ تھا جس کا خنجرخونخوار برق بار
اس فخردین قادری ضیغم کا دستخط
نیزے سے جسکے سینۂ باطل میں غار ہے
فخر زمن مجاہد اعظم کا دستخط
جس کے قلم کا فضل الٰہی رہا حفیظ
یہ ہے اسی مصنفِ اسلم کا دستخط
افتا قضا کے جملہ اکابر کا اعتماد
احمد رضا مجدداعظم کا دستخط
ہرعلم میں امام ہراک فن میں بادشاہ
اسرارِشرع ودین کے محرم کا دستخط
دل میں بلال آئی زیارت سے روشنی
پر نور ہے امام معظم کا دستخط
((مولانا بلال رضا))

0 comments:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔