ابتدائی تعارف
ہم الحمد للہ اہل سنت و جماعت حنفی بریلوی مسلک سے تعلق رکھتے ہیں ہمارا دین اسلام ہے ہمارا مذہب حنفی ہے ہمارا مسلک بریلوی ہے اور ہمیں اپنے اہل سنت و جماعت حنفی بریلوی ہونے پر ناز ہے اور اس پر اللہ تبارک و تعالی کا کروڑوں شکر ہے کہ اس نے ہمیں سچے لوگوں میں پیدا کیا اور پھر سچے لوگوں میں رکھا ۔۔
تعلیمی اعتبار سے ہمارا تعلق جامعہ نظامیہ رضویہ لاہور سے ہے جو ایک عظیم الشان علمی درسگاہ ہے جس کے بانی مفتی اعظم پاکستان حضرت علامہ مولانا عبدالقیوم ہزاروی رحمۃ اللہ علیہ ہیں اس جامعہ سے فارغ التحصیل علماء پوری دنیا میں اسلام کا علم بلند کیئے ہوئے ہیں اور اسلام کی خدمت کر رہے ہیں
اہل علم جانتے ہیں کہ اس عظیم علمی درسگاہ سے جو ستارے نمودار ہوتے ہیں دنیا پر یوں چمکتے ہیں کہ دیکھنے والوں کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جاتی ہیں
الحمد للہ اس ویب سائٹ کے ایڈمن عالم دین ہیں اور ہماری کوشش ہوگی کہ ہم اس ویب پر جو چیز بھی شیئر کریں وہ مکمل دلائل اور ثبوت کے ساتھ پیش کریں
ویب سائٹ بنانے کا مقصد
اس ویب سائٹ کو بنانے کا مقصد یہ ہے کہ آج کے اس پر فتن دور میں جہاں ہر طرف افراتفری کا دور ہے مسلمانوں کے لئے اپنا دین ایمان بچانا بہت مشکل ہو گیا ہے ایمان کے ڈاکو جگہ جگہ گھات لگا کر بیٹھے ہیں اور ہمارے سادہ لوح مسلمانوں کو گمراہ کر رہے ہیں۔ چونکہ آج کے زمانے میں مساجد ویران ہو گئے ہیں تعلیمی درسگاہیں علم کے نور سے خالی ہیں اور کتاب کی جگہ انٹرنیٹ اور موبائل فون نے لے لی ہے انٹرنیٹ پر بیٹھ کر بہت سے لوگ من گھڑت باتیں سنا کر لوگوں کا دین خراب کر رہے ہیں لہذا ہم نے اس ویب سائٹ کو اس لئے بنایا تاکہ جو مسلمان اپنے دین کے متعلق مکمل طور پر آگاہ نہیں انہیں دین اسلام کی حقیقی تعلیمات سے روشناس کروایا جا سکے اور ان ایمان کے ڈاکؤوں سے مسلمانوں کو بچایا جا سکے
اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ ہمیں اپنے مقصد میں کامیابی عطا فرمائے ۔۔
0 comments:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔