Monday, 15 February 2016

فحش مواد اپلوڈ کرنے پر قانون حرکت میں آگیا

پاکستان ایک اسلامی ملک ہے جو اسلام کے نام پر معرض وجود میں آیا تھا پاکستان بنانے کا مقصد یہ تھا کہ یہاں اسلامی قوانین کا نفاذ ہو اور مسلمان بلا روک و ٹوک اسلامی تعلیمات پر عمل کر سکیں لیکن جیسے جیسے وقت گزرتا رہا پاکستان میں فحشائی عریانی اور بے دینی عروج پر پہنچتی گئی اور آج یہ حال ہے کہ پاکستان میں فحاشی کو فروغ دینے کے لئے قوانین بنائے جا رہے ہیں آزادی اظہار اور حقوق نسواں کے نام سے ملک میں بے حیائی کو پھیلانے کی کوشش کی جارہی ہے اور یہ سب کا سب یہودی اور ہندؤوں کی سازش ہے جس کا پاکستان شکار ہو چکا ہے انٹرنیٹ پر ہمارے مسلمان ایسا ایسا مواد رکھتے ہیں کہ اگر ایسا مواد کسی کی اپنی ماں بہن کے خلاف ہو تو وہ قتل و غارت کرنے پر آ جائے لیکن اگر وہ کسی کی ماں بہن کی عزت و آبرو ریزی کرے تو اس وقت غیرت چیز کی نام مفقود ہو جاتی ہے ہمارے ملک کا آئین جو قیام پاکستان کے وقت بنایا گیا تھا وہ یوں تھا کہ کوئی بھی قانون اسلامی قوانین کے ساتھ نہیں ٹکرائے گا لیکن آج ہمارا قانون اسلام کی نہیں یہودی اور ہندو کی راہ پر گامزن ہے 
اگر آپ پاکستان کو ایک خوشحال ملک دیکھنا چاہتے ہیں تو آپ کو اس ملک اسلام کے عین مطابق قانون نافذ کرنا ہوگا ۔۔ اور اسلامی قانون وہ بے حیائی اور فحاشی کو روکنے کا حکم دیتا ہے ۔۔۔ زیر نظر خبر میں بھی ایک قانونی کاروائی کی گئی جو بہت اچھی خبر ہے لیکن ہمیں اس طرح کی کاروائی کو مزید فروغ دینا چاہیے تاکہ ملک پاکستان میں بے حیائی کے سیلاب پر بند باندھا جا سکے 

مکمل تحریر >>