تمام عشاقان مصطفی ﷺ کو میرا عاجزانہ سلام !
آج مغرب کی نماز سے کچھ دیر پہلے مجھے کال آئی کہ مغلپورہ تھانے میں قائدین گستاخان رسول ﷺ کے خلاف ایف آئی آر درج کروانے آ رہے ہیں آپ بھی ساتھیوں کے ہمراہ پہنچ جائیں ۔۔۔۔
میں نماز سے فارٖغ ہو کر جب تھانہ میں پہنچا تو وہاں پہلے سے ہی بہت سے عشاقان مصطفی ﷺ جمع تھے جبکہ قائدین تحریک لبیک یارسول اللہ ﷺ ایف آئی آر درج کروانےمیں مصروف تھے
کچھ دیر انتظار کے بعد حکم ہوا کہ تمام احباب تھانے کے باہر تشریف لے جائیں جب ہم تھانے سے باہر آئے تو عشاقان مصطفی ﷺ نے فضا میں لبیک یارسول اللہ ﷺ کے نعرے بلند کیئے دیکھتے ہی دیکھتے کافی لوگ اکٹھے ہو گئے ۔۔۔ اور پھر اچانک
تھانے کے دروازے پر ہلچل محسوس ہوئی میں نے ہجوم چیرتے ہوئے آگے بڑھ کر دیکھا تو قبلہ ڈاکٹر جلالی صاحب باہر تشریف لے آئے تھے اس کے بعد آپ کا بیان شروع ہوا اور آپ نے اعلان فرمایا کہ یاد رکھیں یہ سلسلہ یہاں ہی نہیں رکے گا بلکہ ہم ان گستاخوں کے خلاف ملک گیر احتجاج کریں گے اس سلسلے میں آئندہ جمعہ والے دن لاہور میں دربار حضرت داتا صاحب رحمۃ اللہ علیہ تا اسمبلی ہال تک لبیک یارسول اللہ ﷺ ریلی نکالی جائے گی اور باقی شہروں میں مظاہرے کئے جائیں گے
اس اعلان کے بعد دعا ہوئی اور تمام عشاقان مصطفی ﷺ خوشی خوشی گھر لوٹ آئے
ہم اپنے پیج کی طرف سے تحریک لبیک یارسول اللہ ﷺ کو مبارک باد پیش کرتے ہیں کہ ان کے قائدین و کارکنان نے اس عظیم کارنامے کو سرانجام دیا ۔۔