Sunday, 28 February 2016

غازی ملک ممتاز حسین قادری کو شہید کر دیا گیا

جو اب نہ جاگو گے تو مٹ جاؤ گے اے مسلمانوں !

تمہاری داستاں تک نہ رہے گی داستانوں میں ۔۔۔۔۔۔۔


غازی ملک ممتاز حسین قادری کو شہید کر دیا گیا ۔۔۔

انا للہ وانا الیہ راجعون ۔۔۔۔۔

اب پاکستان کی بربادی کا وقت آ گیا ہے ۔۔۔


اب نواز شریف سمیت ہر وہ جس نے غازی صاحب کے 

خلاف کام کیا ان کی خیر نہیں ۔۔۔۔۔۔۔

اب تم پر عذاب خدا آئے گا ۔۔ یاد رکھنا








لبیک یارسول اللہعاشق رسول صلی اللہ علیہ وسلمکا چہرہ دیکھو اور جھو مو
Posted by Ijaz Ahmed on Sunday, February 28, 2016
مکمل تحریر >>

کیپٹن عمیر عبداللہ شہید کی شہادت سے قبل آخری گفتگو


کیپٹن عمیر عبداللہ شہید کی شہادت سے قبل آخری گفتگو 



شوال میں وہابی دیوبندی خارجی گروپ سے لڑتے ہوئے درجہ شہادت پانے والے کیپٹن عمیر عبداللہ شہید رحمۃ اللہ علیہ کا آخری پیغام ۔۔۔۔ آپ کا آخری پیغام یہی تھا کہ پاکستانیوں! یقین رکھو پاکستانی فوج آرام سے نہیں بیٹھی بلکہ اس نے خارجیوں کا جینا حرام کر دیا ہے انشاء اللہ جلد ہی ان خارجیوں کا پاکستان سے خاتمہ ہو جائے گا (انشاء اللہ )





شمالی وزیرستان میں شہید کیپٹـن عمیر عبداللہ عباسی کی شوال جانے سے پہلے کی آخری بات چیت
Posted by PakistaN Army(the best) on Saturday, February 27, 2016

مکمل تحریر >>

پنجتن کو پنجتن کیوں کہتے ہیں ؟

بسم اللہ الرحمن الرحیم 

رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ یہ آیت پانچ (افراد)کی شان میں نازل ہوئی ہے میری شان میں اور علی ﷺ و رضی اللہ عنہ اور حسن و حسین رضی اللہ عنھما اور حضرت فاطمہ الزھرا رضی اللہ عنہا کی شان میں ۔۔۔۔ جز ایں نیست اللہ تعالی ارادہ فرماتا ہے اے اہل بیت کہ تم سے ناپاکی کو دور کر دے اور تمہیں پاک کردے خوب پاک کردے 
پنجتن کے معنی ہیں پانچ افراد، اور ان سے مراد حضرت محمد رسول اللہ ﷺ حسنین کریمین رضی اللہ عنہما سیدہ فاطمہ الزہرا اور حضرت علی رضی اللہ عنہ ہیں اور آیت تطہیر ان پانچوں مقدسین کے بارے میں نازل ہوئی جس میں ویطہرکم تطہیرا موجود ہے یعنی اللہ تعالی پاک کردے پاک کرنا ، جو اس بات کی روشن دلیل ہے کہ پنجتن واقعی پاک ہیں 
رسول اللہ ﷺ نے جب خود اپنی مبارک زبان سے خمسۃ کا لفظ فرما دیا اور خمسہ سے اپنی مراد کو ظاہر فرمانے کے لئے تفصیل ارشاد فرمادی اور صاف صاف ارشاد فرمادیا کہ آیت تطہیر کی شان نزول یہ پانچ ہیں جن کو اللہ تعالی نے پاک قرار دیا ، تو اب اس کے بعد کسی شقی القلب کا یہ کہنا کہ معاذاللہ پنجتن کو پاک کہنا جائز نہیں اور پنجتن آیہ تطہیر میں داخل نہیں بارگاہ رسالت سے بغاوت اور اللہ کے رسول ﷺ کی تکذیب نہیں تو اور کیا ہے ؟ نعوذ باللہ من ذلک 
اس کا مقصد یہ نہیں کہ معاذ اللہ ان پانچ کے سوا ہم کسی کو پاک نہیں مانتے ہمارے نزدیک حضور ﷺ کی ازواج مطہرات بھی آیہ تطہیر میں داخل ہیں اسی لئے ہم انکے ساتھ مطہرات کا لفظ استعمال کرتے ہیں اور ان کے علاوہ اللہ تعالی کے بے شمار مقدس محبوب بندے اور بندیاں یقینا پاک ہیں اور ہم ان کی  پاکی کا اعتقاد رکھتے ہیں لیکن پنجتن پاک بولنے کی وجہ صرف یہ ہے کہ حدیث منولہ بالا میں خود حضور علیہ الصلوۃ والسلام کی زبان مبارک سے خمسہ کا کلمہ مقدسہ ادا ہوا پھر ان کی تفصیل بھی خود نبی پاک ﷺ نے فرمائی اور ان کی شان میں ایہ تطہیر کا نزول کا ذکر فرمایا 
اگر پنجتن پاک لے لفظ کا مفہوم یہ لیا جائے کہ معتقدمین پنجتن کے نزدیک ان پنجتن کے سوا کوئی پاک ہی نہیں تو معاذ اللہ یہ الزام رسول اللہ ﷺ کی ذات مقدسہ پر بھی عائد ہوگا کیونکہ خمسۃ کا لفظ زبان رسالت کا ارشاد معلوم ہے معلوم ہوا کہ پنجتن کو پاک کہنے والے سب سے پہلے اللہ کے رسول ﷺ ہیں اور اس کلمہ کا مطلب یہ ہرگز نہیں کہ پاکی انہیں پانچ میں منحصر ہے اور معاذ اللہ ان پانچ کےسوا کوئی اور پاک نہیں بلکہ یہ بھی پاک ہیں اور ان کے سوا وہ سب پاک ہیں جن کی پاکی پر کتاب و سنت پر دلیل قائم ہے 
(ماہنامہ السعید ملتان شمارہ اکتوبر 1962 ص 22،23)
مکمل تحریر >>

Friday, 26 February 2016

کیا یا رسول اللہ ﷺ کہنا شرک ہے




لوگ کہتے ہیں کہ یا رسول اللہ ﷺ کہنا شرک ہے یا غوث کہنا شرک ہے یا علی مدد کہنا شرک ہے اور وجہ یہ بتاتے ہیں کہ نبی پاک ﷺ نے فرمایا ہے کہ دعا اور پکارنا عبادت ہے تو جب تم نے یا رسول اللہ ﷺ کہہ دیا تو شرک تو ہو گیا نا ! 
تو اب سوال یہ ہے کہ کیا واقعی یارسول اللہ ﷺ کہنے سے شرک ہو جاتا ہے کیا واقعی کسی کو پکارنے سے شرک ہو جاتا ہے ؟ اگر صرف پکارنے سے شرک ہو جاتا ہے تو قرآن میں حضرت نوح علیہ السلام نے فرمایا انی دعوت قومی لیلا و نھارا ۔۔۔ یہاں تو نوح علیہ اسلام اپنی قوم کو پکار رہے ہیں تو کیا نوح علیہ السلام نے بھی شرک کیا ؟؟؟ معاذاللہ عزوجل


یا رسول اللہ ، یا علی ، یا غوث مدد کہنا بالکل جائز ہے مگر خوارج امت کو گمراہ کر رہے ہیںاز علامہ سید 
مظفر حسین شاہ صاحبشیئر کرنا مت بھولیں
Posted by irshad-ul-islam.com on Tuesday, November 10, 2015

مکمل تحریر >>

Tuesday, 23 February 2016

اس پاکستان کو بنانے کا کیا فائدہ ؟؟



آج پاکستان ایک ترقی یافتہ ممالک میں شامل ہو نے جارہا ہے جس میں سب لوگوں کو برابری کے حقوق حاصل ہوں 
اسی لئے پاکستان کی بنیاد کلمہ طیبہ تھی کیونکہ پاکستان بنانے کا مقصد ہی یہ تھا کہ پاکستان میں ذات پات وڈیرہ سسٹم کو ختم کیا جائے اور تمام مسلمانوں کو ایک جان ہوکر رہنے کا موقع ملے اور وہ مل جل کر رہیں اور کفار کا مقابلہ کر سکیں 
لیکن آج صورتحال اس کے بالکل برعکس ہے جو کام پاکستان بننے سے پہلے ہندوں مسلمانوں کے ساتھ کرتے تھے آج وہی پاکستان کے مسلمان اپنے ہی پاکستانی ملسمان بھائیوں کے ساتھ کر رہے ہیں 
اگر یہی کچھ کرنا تھا تو اس پاکستان کو بنانے کا کیا فائدہ ؟؟

میں میاں شہباز شریف سے پر زرو مطالبہ کرتا ھوں کہ اس ظالم وڈیرے کو فوراؑ گرفتار کرکے سزا دی جاے 
اور غریبوں کو اسکے چنگل سے آزاد کرایا جاے ۔زیادہ سے زیادہ شہیر کریں اٹھاییں۔اور ظلم کے خلاف آواز اٹھاییں
Posted by wahabikon on ,  23-2- 2016

مکمل تحریر >>

Saturday, 20 February 2016

جماعت اسلامی یا جماعت حرامی؟؟


آپ کو یہ تصاویر دیکھ کر تعجب کرنے کی ضرورت نہیں کہ یہ تو دیوبند ہیں جو اولیاء کے مزارات پر حاضری اور وہاں ہاتھ اٹھا کر دعا مانگنے کو شرک کہتے ہیں ۔۔۔۔ کیونکہ دیوبند نام ہی منافقت کا ہے اور یہ وہ لوگ ہیں کہ جو سب سے زیادہ لوگوں کا ایمان خراب کر رہے ہیں سادہ لوح مسلمانوں کو یہ دکھاتے ہیں کہ دیکھو ہم تو مزارات کو مانتے ہیں ان پر حاضری بھی دیتے ہیں وہاں جا کر دعا بھی مانگتے ہیں لیکن حقیقت اس کے بالکل برعکس ہے یہ سب کچھ سادہ لوح عوام کے ساتھ دھوکہ ہے کیونکہ جن کو یہ اپنے بڑے اور بزرگ مانتے ہیں وہی مزارات کے خلاف بکواس کر کے گئے ہیں 
 نام کی تو یہ جماعت اسلامی ہے لیکن حقیقت میں یہ جماعت حرامی ہے 
کیونکہ میں اس کو حرامی پن نہ کہوں تو کیا کہوں کہ عوام سے ووٹ لینے کے لئے ان کے نزدیک جو حرام ہے یہ اس کو بھی حلال قرار دے دیتے ہیں اور جب مقصد پورا ہو جائے تو پھر وہی پرانی بین بجانا شروع ہو جاتے ہیں 
سراج الحق سے پہلے فضل الرحمٰن ڈیزل بھی داتا حضور علیہ الرحمہ کے آستانے پر چادر چڑھا کر گیا تاکہ لوگوں کے ووٹ حاصل کر سکے اور اب یہ بھی میاں میر سرکار رحمۃ اللہ علیہ کے مزار پر حاضری دے رہا ہے 
یہ تو خدا کی شان ہے کہ اللہ تعالی اپنے بندوں کی تعظیم ان سے بھی کروا لیتا ہے جو ان کو مانتے بھی نہیں سبحان اللہ 
یہاں مجھے ایک واقعہ یاد آ رہا ہے کہ داتا سرکار رحمۃ اللہ علیہ کے آستانے پر ایک شخص کھڑا مانگ رہا تھا کہ اے داتا میں تیرے آستانے پر آیا ہوں مجھے کھانا یا پیسے عطا کر تو ایک نجدی وہابی دیوبندی پیچھے سے آیا اور کچھ پیسے جیب سے نکال کر اس شخص کو دیتے ہوئے بولا 
یہ لو مجھ سے لے لو داتا نے تمہیں کیا دینا ہے ؟
تو اس شخص نے پیسے لیتے ہوئے کہا 
کہ واہ! داتا دلوایا بھی ہے تو کس سے ؟؟ دشمن سے واہ داتا تیری کیا شان ہے َ؟
سبحان اللہ  




مکمل تحریر >>

جہاد نہیں جہاز بن کر نکل جاؤ


آپ جانتے ہیں نا ! یہ وہی لوگ ہیں جو لوگوں کو یہ کہتے کہتے تھکتے نہیں 
کہ جہاد قیامت تک جاری رہے گا قیامت تک جاری رہے گا 
اور ہم جہاد کرتے رہیں گے کفار کو مارتے رہیں گے ہم یہ کر دیں گے وہ کر دیں گے 
لیکن جب کرنے کی باری آتی ہے تو ان کے پاس کچھ نہیں بچتا سوائے اس کے 
کہ برقعہ پہنو اور جہاد نہیں جہاز بن کر نکل جاؤ








مکمل تحریر >>

Friday, 19 February 2016

sarfraz ahmed former Pakistani wicket keeper reciting Naat Shareef


درد جامی ملے نعت خالد لکھوں 
اور جذبہ احمد رضا چاہیے 
اے رضا خود صاحب قرآں ہے مداح حضور 
تجھ سے پھر ممکن ہے کب مدحت رسول اللہ کیﷺ


کرکٹر سرفراز احمد ڈریسنگ روم میں نعت پڑھتے ہوئے ۔Fb.com/Xpose.com.pk
Posted by Xpose on Thursday, February 18, 2016
مکمل تحریر >>

Monday, 15 February 2016

فحش مواد اپلوڈ کرنے پر قانون حرکت میں آگیا

پاکستان ایک اسلامی ملک ہے جو اسلام کے نام پر معرض وجود میں آیا تھا پاکستان بنانے کا مقصد یہ تھا کہ یہاں اسلامی قوانین کا نفاذ ہو اور مسلمان بلا روک و ٹوک اسلامی تعلیمات پر عمل کر سکیں لیکن جیسے جیسے وقت گزرتا رہا پاکستان میں فحشائی عریانی اور بے دینی عروج پر پہنچتی گئی اور آج یہ حال ہے کہ پاکستان میں فحاشی کو فروغ دینے کے لئے قوانین بنائے جا رہے ہیں آزادی اظہار اور حقوق نسواں کے نام سے ملک میں بے حیائی کو پھیلانے کی کوشش کی جارہی ہے اور یہ سب کا سب یہودی اور ہندؤوں کی سازش ہے جس کا پاکستان شکار ہو چکا ہے انٹرنیٹ پر ہمارے مسلمان ایسا ایسا مواد رکھتے ہیں کہ اگر ایسا مواد کسی کی اپنی ماں بہن کے خلاف ہو تو وہ قتل و غارت کرنے پر آ جائے لیکن اگر وہ کسی کی ماں بہن کی عزت و آبرو ریزی کرے تو اس وقت غیرت چیز کی نام مفقود ہو جاتی ہے ہمارے ملک کا آئین جو قیام پاکستان کے وقت بنایا گیا تھا وہ یوں تھا کہ کوئی بھی قانون اسلامی قوانین کے ساتھ نہیں ٹکرائے گا لیکن آج ہمارا قانون اسلام کی نہیں یہودی اور ہندو کی راہ پر گامزن ہے 
اگر آپ پاکستان کو ایک خوشحال ملک دیکھنا چاہتے ہیں تو آپ کو اس ملک اسلام کے عین مطابق قانون نافذ کرنا ہوگا ۔۔ اور اسلامی قانون وہ بے حیائی اور فحاشی کو روکنے کا حکم دیتا ہے ۔۔۔ زیر نظر خبر میں بھی ایک قانونی کاروائی کی گئی جو بہت اچھی خبر ہے لیکن ہمیں اس طرح کی کاروائی کو مزید فروغ دینا چاہیے تاکہ ملک پاکستان میں بے حیائی کے سیلاب پر بند باندھا جا سکے 

مکمل تحریر >>

Saturday, 13 February 2016

جنت کی حور بزبان وہابی مولوی

جنت کی حور بزبان وہابی مولوی 

بات اگرچہ ٹھیک ہو لیکن اس کو اس انداز سے بیان کرنا کہ سننے والا بیٹھے بیٹھے کہیں اور پہنچ جائے اور اس پر غسل واجب ہو جائے یہ اسلام کی تبلیغ نہیں بلکہ بے غیرتی کی انتہا ہے ۔۔۔ جو اسلام کا چہرہ اس طرح پیش کر رہا ہے ۔۔ اور جو ذہن یہ دے رہا ہے کہ معاذاللہ جنت میں جا کر ہمیں جو حوریں ملیں گی ہم ان کے ساتھ ہم بستری کریں گے ۔۔۔ نفسانی خواہشات اور لذت اور شہوت تو جنت میں ہوگی ہی نہیں وہاں تو سب پاک نفوس ہوں گے اور جو حوریں ان کو ملیں گی وہ صرف ان کی خدمت کریں گی نہ کہ ان کو ساتھ دنیا میں اپنی بیوی کے ساتھ والا معاملہ ہوگا ۔۔۔ آپ غور کریں کہ کتنا گھٹیا ذہن ہے اور اسی طرح یہ نوجوانوں کو اس طرح کی چپٹی چپٹی باتیں سنا کر خود کش بمبار بناتے ہیں ۔۔ معاذاللہ آپ خود سنیں ایک بار سن کر آپ کو بھی شرم آئے گی ۔۔۔




مکمل تحریر >>

Owais Raza Qadri New Naat 2016

Owais Raza Qadri New Naat 2016

بلبل مدینہ اویس رضا قادری صاحب علیل ہیں تمام عشاقان مصطفی ﷺ سے گزارش ہے کہ  ان کی صحت و عافیت کے لئے دعا فرمائیں کہ اللہ رب العزت اپنے پیارے حبیب ﷺ کے طفیل قبلہ حاجی صاحب کو صحت کاملہ عاجلہ عطا فرمائے تاکہ وہ اسی طرح ہمیں سرکار دوعالم ﷺ کی نعت سناتے رہیں 

           
مکمل تحریر >>

New Munazra Sunni vs Wahabi on Biddat

آپ نے اکثر مولویوں کو سنا ہوگا وہ بڑی بے باکی سے اپنی تقاریر میں چینخ چینخ کر کہتے ہیں کہ لے آؤ کسی سنی کو میرے سامنے میں یہ کر دوں گا میں وہ کر دوں گا لیکن یہ خبیث جب سامنے آتے ہیں تو ان کی چڈی گیلی ہو جاتی ہے ۔۔۔ اس کی ایک مثال آپ کو اس فون ریکارڈنگ میں ملے گی ۔۔۔ ایک وہابی غیر مقلد نے علامہ کلیم رضوی صاحب کو مناظرے کو چیلنج کیا کہ آپ مجھ سے مناظرہ کریں لیکن جب اس غیر مقلد کو کال کی گئی تو اس سے ایک حدیث نہیں پڑھی گئی یقین نہیں تو سن لیں 





مکمل تحریر >>

Friday, 12 February 2016

zika virus

کہتے ہیں قدرت کی لاٹھی بے آواز ہوتی ہے ۔۔۔ اللہ تعالی انسان کو مہلت دیتا ہے اور اتنی دیتا ہے کہ انسان سمجھتا ہے کہ شاید وہ آزاد ہے وہ جو چاہے کرے اس سے کوئی پوچھ نہیں ہوگی ۔۔۔ 
اس کی مثال ایسے ہی ہے جیسے ایک ماہی گیر جب مچھلی پکڑنے کے لئے کانٹا دریا میں ڈالتا ہے تو اس کانٹے کے ساتھ کوئی چیز لگا دیتا ہے جب مچھلی اس کانٹے کو نگل کر اس چیز کو کھاتی ہے تو بہت خوش ہوتی ہے کہ میں نے کھانا کھا لیا مجھے کھانا مل گیا وہ کبھی ادھر بھاگتی ہے کبھی ادھر بھاگتی ہے لیکن جو ماہی گیر ہے اس نے اپنی رسی کو ڈھیلا چھوڑا ہوتا ہے وہ ماہی گیر کہتا ہے کہ اے مچھلی تو بھاگ لے اچھل کود کر لے جتنا کر سکتی ہے لیکن جب میں نے رسی کو کھینچا تو تو نے میرے پاس ہی آنا ہے ۔۔۔۔۔۔ 
بلا تمثیل اس مثال کو مد نظر رکھتے ہوئے ہم سوچیں کہ اللہ تعالی نے بھی ہمیں ڈھیل دے رکھی ہے جب اللہ تعالی نے ہماری سانس کی ڈور کو کھینچا اور یہ ٹوٹ گئی تو سب کھوٹا کھرا سامنے آجائے گا چاہے وہ مسلمان ہو یا کافر سب کے لئے قدرت کی لاٹھی بے آواز ہے ۔۔۔ اس کی ایک مثال آپ کو اس خبر میں ملے گی کہ یورپ والے اسلام کے خلاف بہت بولتے تھے اور اسلام کو ایک پرانے خیالات کا حامل مذہب تصور کرتے تھے خصوصا جب مسلمان عورتیں نقاب پہنتی تو یہ انہیں پرانے دور کی عورتیں کہہ کر طعن کرتے لیکن آج ان کافروں پر قدرت کی لاٹھی برسی ہے اور یہ لوگ جو پردے کے خلاف بھونکتے تھے آج ان کو مجبورا نقاب اور برقعہ پننا پڑ گیا ہے ۔۔۔ 
وہ اس طرح مغربی ممالک خواتین کے پردے جیسی مشرقی روایات کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے رہتے ہیں لیکن اب قدرت نے ان سے ایسا انتقام لیا ہے کہ انہیں بھی پردے کی قدر معلوم پڑ گئی ہے۔ زیکا (Zika) وائرس نے اس وقت دنیا کے بیشتر ممالک کو بری طرح اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے اور حکومتیں اس کی روک تھام کے لیے مختلف اقدامات کر رہی ہیں۔ ایسے میں برازیل کے ڈاکٹروں نے خواتین کو اس وائرس سے بچنے کے لیے برقعہ پہننے اور پورے بازوﺅں والے لباس زیب تن کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ زیکا وائرس چونکہ مچھر کے کاٹنے سے پھیلتا ہے اس لیے ڈاکٹر پردے کے ذریعے خواتین کو مچھروں کے کاٹے جانے سے محفوظ رکھنا چاہتے ہیں تاکہ وہ زیکا وائرس سے بچ سکیں اور خود بھی صحت مند رہیںا ور ان کے ہاں پیدا ہونے والے بچے بھی صحت مند ہوں۔واضح رہے کہ یکم فروری سے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن زیکا وائرس کے معاملے پر عالمی ہیلتھ ایمرجنسی کا اعلان کر چکی ہے۔ برازیل بھی اس وائرس سے بری طرح متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے۔
Read More
مکمل تحریر >>

علامہ غلام رسول سعیدی صاحب رحمۃ اللہ علیہ




واقعی ہم نے ایک عظیم شخصیت کو کھو دیا ہے،مختصر تعارفمفسر قرآن شارح صحیحین علامہ غلام رسول سعیدی مدظلّہ 10 رمضان المبارک 1356 ھ مطابق 14 نومبر 1937بروز جمعہ دہلی "بهارت" میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم پنجابی اسلامیہ ہائی اسکول،" دہلی" میں حاصل کی۔ قیام پاکستان کے موقع پر ہجرت فرمائی اور 1947 میں پاکستان تشریف لے آئے اور کراچی میں قیام فرمایا۔ کراچی آنے کے بعد کچھ تعلیمی سلسلہ جاری رہا، لیکن پھر حالات کی ستم ظریفی کا مقابلہ کرنے کے لئے حصول معاش کیلئے کمر کسلی، لیکن اللہ ربّ العزت کو یہ منظور نہ تھا۔ اس لئے 21 سال کی عمر میں جب علامہ غلام رسول سعیدی کراچی میں واقع آرام باغ کی مسجد میں نماز جمعہ ادا کرتے تو درود و سلام کی صدائیں قلب کو جھنجھوڑ ڈالا۔ آپ نے مطالعہ قرآن شروع کیا لیکن جو ترجمہ میّسر آیا اس میں بعض مقامات پر عظمت رسالت کے حوالے سے نازیبا الفاظ آپ کے ذہن کو چبھتے جس پر آپ مضطرب ہوگئے، اسی طرح قرآن و حدیث کو جاننے کا ایک نیا ولولہ مزید جنون پکڑگیا، تو آپ نے اعلٰی حضرت جناب احمد رضا خان بریلوی رحمۃ اللہ علیہ کے ترجمہ کنزالایمان کا مطالعہ شروع کیا، اور مزید علم کی پیاس بجھانے کے لئے جامعہ محمودیہ رضویہ رحیم یار خان جا پہنچے۔ وہاں کے مہتمم مولانا محمد نواز اویسی تھے اس وقت، انھوں نے آپ کو علم و عمل کا پیاسا پا کر مولانا عبدالمجید اویسی کے حوالے کر دیا ۔ اُن سے پھر آپ نے صرف و نحو، اور ادب و فقہ کی چند کتابیں پڑھیں۔ بعد ازاں جامعہ نعیمیہ لاہور تشریف لے گئے، وہاں مفتی محمد حسین نعیمی رحمۃ اللہ علیہ سے آپ نے "قطبی، شرح جامی، سلم العلوم، بدایۃ الحکمت اورتفسیر جلالین پڑھی جبکہ علامہ مفتی عزیز احمد بدایونی سے تلخیص المفتاح کے اسباق پڑھے۔ علم کی مزید طلب آپ کو رئیس المناطقہ استاد المدرسین حضرت علامہ عطا محمد بندیالوی چشتی کے تک لے گئی، اُن سے معقول و منقول کی کئی کتابیں مختصر المعانی ، قاضی مبارک ، حمد اللہ ، شمس بازغہ، صدر خیالی، مطوّل، مسلم الثبوت، توضیح التلویح اور فقہ میں ہدایہ آخرین اور حدیث شریف میں مشکوٰۃ المصابیح اور جامع ترمذی کو بالالتزام پڑھا ۔ اسکے علاوہ جامعہ قادریہ فیصل آباد کے مولانا ولی النبی صاحب سے اقلیدس اور تصریح پڑھی جبکہ مولانا مفتی مختار حق صاحب سے "سراجی" پڑھی۔ باقی علامہ غلام رسول سعیدی صاحب کی تصانیف کی مکمل تفصیلات ذکر کرنا ضروری سمجھوں گا۔۔۔۔ تفیسیر بے بدل" تبیان القران" 13 جلدیں ----"شرح صحیح بخاری" ---"نعمتہ الباری/نعم الباری" 17 جلدیں"شرح صحیح مسلم" -------8 ضخیم جلدیں اس کے علاوہ تذکر تہ المحدثین توضیح البیان (آپکی سب سے پہلی کتاب)مقالات سعیدی مقام ولایت ونبوت اعلی حضرت کا فقہی مقام (مقالہ )ذکر با الجہر حیات استاذالعلماء ضیائے کنزالایمان معاشرے کے ناسور شان الوہیت اور اب قران کریم کی 1 اور تفسیر بنام تبیان الفرقان پر کام کر رہے ہیں پہلی جلد زیور طبع سے آراستہ ہوکر منظر عام پر آگئی ہے آپ لوگوں سے گزارش ہے کہ علامہ صاحب کی تفسیر "تبیان القران"اور تبیان الفرقان ضرور علم و عمل کیلئے حاصل کریں۔ جس مین ہر آیت کے نیچے احادیث ہی احادیث ہیں، او رپھر اقوال محدثین، اور اور اقوال علماۓ جدید و قدیم شامل ہے، یعنی علم و ہدایت کا خزانہ معلوم ہوتا ہے۔ علامہ غلام رسول سعیدی صاحب کی دینی خدمات پرصدر اسلامی جمہوریہ پاکستان ممنون حسین صاحب کی جانب سے آپکو تمغہ امتیاز دیا گیا۔تمغہ امتیاز گورنرهائوس کراچی میں 23 مارچ کو دیا جانا تھا۔آپ علیل هونے کی وجہ سے گورنر ہائوس نہیں گئے اور تمغہ امتیاز آپکی رہائشگاہ دارالعلوم نعیمیہ کراچی میں آپکو دیا گیا۔Fb.com/Xpose.com.pkعلامہ غلام رسول سعیدی اپنے عہد کےامام المحدثین و المفسرین تھے ۔ مرجع علما و خواص تھے ۔ ان کی تدریسی زندگی پاس کو محیط ہے ۔ آپ کے تلامذہ پوری دنیا میں پھیلے ہوئے ہیں ۔ علامہ غلام رسول سعیدی رحمۃ اللہ علیہ نے دارالعلوم نعیمیہ کراچی میں 32 سال تک شیخ الحدیث کے منصب پر فائز رہ کر تشنگانِ علوم نبویہ کی سیرابی فرمائی۔ ادھر کچھ عرصہ سے آپ کافی علیل چل رہے تھے ۔ مرضیِ مولا از ہمہ مولا کے مصداق طویل علالت کے بعد آپ بہ عمر 80 سال 26 ربیع الآخر 1437 ھ مطابق 6 فروری 2016 ء اپنے مالکِ حقیقی سے جاملے۔ ان للہ وانا الیہ راجعون ۔۔۔۔۔اللہ آپ کے درجات بلند تر فرمائے ۔۔۔۔اور دعا ہے کہ کہ وہ ہمیں علماۓ حق کی قدر کرنے کی توفیق عطا فرماۓ،آمین، ثم آمین
Posted by Xpose on Wednesday, February 10, 2016
مکمل تحریر >>

Wednesday, 10 February 2016

ہم ویلنٹائن ڈے کیوں منائیں ؟؟

ہم ویلنٹائن ڈے کیوں منائیں ؟؟
یورپ ممالک ایشیائی ممالک کے لوگوں کے بارے میں یہ خیال رکھتے ہیں کہ یہ لوگ خصوصا مذہب اسلام کو ماننے والے توھم پرست لوگ ہیں لیکن حقیقت اس کے بالکل برعکس ہے ہم مسلمان توھم پرست نہیں بلکہ خدا پرست ہیں اور یہ لوگ توھم پرست ہیں جس کی ایک مثال اس ویڈیو میں آپ کو نظر آئے گی 
ایک ملک میں ایک پل پر لوگوں نے اتنے تالے باندھ رکھے ہیں کہ آپ جان کر حیران ہو جائیں گے اور یہ تالے کسی اور وجہ سے نہیں بلکہ صرف اسی وجہ سے لگائے گئے ہیں کہ لوگوں کا ماننا ہے کہ اس پل پر تالہ لگانے سے ان کی اپنے محبوبہ کے ساتھ  محبت قائم رہے گی ۔۔۔۔۔۔ اور غالبا یہ کام ویلنٹائین ڈے کے موقع پر کیا جاتا ہے ۔۔۔۔ 
اب سوال یہ ہے کہ اس پل میں ایسا کیا ہے جس کی وجہ سے ان لوگوں کی محبت قائم رہتی ہے ؟؟ 
اور اگر پل میں ایسا کچھ نہیں تو پھر یہ توھم پرستی نہیں تو اور کیا ہے ؟
 مزید جاننے کے لئے یہ ویڈیو دیکھیں 
اور پھر سوچیں ہم ویلنٹائن ڈے کیوں منائیں ؟؟


مکمل تحریر >>

Monday, 8 February 2016

ویلنٹائین ڈے

علامہ اقبال رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا تھا کہ'' نئی تہذیب کے انڈے ہیں گندے "
آج مسلمانوں کو دنیا بھر میں چیلنجز کا سامنا ہے مسلمانوں کو دنیا میں اپنا تشخص برقرار رکھنے کے لئے بہت تگ و دوڑ کرنا پڑ رہی ہے ۔۔ مسلمانوں میں کچھ ایسے منافق اور بدعقیدہ لوگ گھس آئے ہیں جن کی وجہ سے مسلمان عالمی دنیا میں مسلمان دہشت گرد کے طور پر جانا جا رہا ہے حالانکہ دہشت گردی اور اسلام کا دور دور تک کوئی تعلق نہیں 
لیکن قارئین اس میں جہاں تک ان منافقین اور خوارج کا ہاتھ ہے وہیں کچھ خطائیں اور غلطیاں مسلمانوں کی بھی ہیں جن کی وجہ سے مسلمان اپنا تشخص کھو بیٹھے ہیں 
اس کی ایک مثال ہے ویلنٹائین ڈے 
یہ عیسائیوں کا تہوار ہے جو کہ ہمارے نزدیک غیر مسلم ہیں لیکن پھر بھی آج ہمارا الیکٹرونکس میڈیا پرنٹ میڈیا اور دیگر اس غیر مسلموں کے تہوار کو بڑھ چڑھ کر پروموٹ کر رہے ہیں جس کی وجہ سے ہماری آنے والی نئی نسل یہ سمجھ بیٹھی ہے کہ شاید یہ مسلمانوں کا تہوار ہے ؟ حالانکہ اسلام کا اس سے کوئی تعلق نہیں 
اسلام حیا داری کا درس دیتا ہے بے حیائی سے روکتا ہے عورتوں کو پردے کا حکم دیتا ہے اور ویلنٹائین ڈے پر وہ بے حیائی ہوتی ہے جس کی مثال شاید ہی ملے ۔۔۔۔ 
اور حقیقت بات یہ ہے کہ ہم بے غیرت ہو چکے ہیں اور کیسے ہیں یہ آپ اس تصویر میں دیکھ سکتے ہیں اگر آپ کو کچھ غیرت آ جائے تو عہد کر لیں نہ خود ویلنٹائن ڈے منائیں گے اور نہ ہی اپنے گھر والوں کو اس آفت میں مبتلا ہونے دیں گے 


مکمل تحریر >>

شرک کے فتوے

سنی مسلمانوں آپ کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ وہابیوں نے شرک کے فتوے صرف تم پر ہی نہیں لگائے بلکہ انہوں نے تو اپنے فتووں کو انبیاء علیہم السلام پر بھی فِٹ کیا ہے ۔۔۔۔ معاذ اللہ استغفراللہ



مکمل تحریر >>

Tuesday, 2 February 2016

محمد ﷺ انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ سرچ ہونے والا لفظ

محمد ﷺ انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ سرچ ہونے والا لفظ

یقینا یہ خبر مسلمانوں کے ایمان اور یقین کو مستحکم کرے گی کہ اسم محمد ﷺ
انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ سرچ ہونے والا لفظ بن گیا ہے ۔۔۔ آج کے دور میں جہاں مسلمانوں کو دہشت گرد قرار دیا جارہا ہے مسلمانوں کے خلاف طاغوتی قوتیں سر دھڑ کی بازی لگا کر مسلمانوں کو پسپا کرنے کی کوشش کر رہی ہیں اور اسلام کے خلاف ایک عالمی سازش رچی جا رہی ہے جس نے عراق فلسطین افغانستان اور دیگر اسلامی ممالک سمیت عرب ممالک کو بھی اپنا شکار بنا لیا ہے وہیں مسلمانوں کے لئے یہ خبر کسی خوخبری سے کم نہیں کہ اتنے سخت حالات کے باوجود الحمدللہ اسلام دن بدن پھیل رہا ہے اور کفار جوق در جوق کلمہ پڑھ کر دائرہ اسلام میں داخل ہو رہے ہیں 
الحمد للہ عزوجل 



مکمل تحریر >>

Monday, 1 February 2016

بی بی زینب کے مزار کے قریب دھماکہ


شام میں وہابی و خارجی گروہ داعش کی طرف سے حضرت بی بی زینت رضی اللہ عنہا کے مزار پر انوار کے قریب دھماکہ کیا گیا جس کے نتیجے میں ساٹھ افراد ہلاک اور ایک سو دس افراد زخمی ہو گئے 
یاد رکھیں یہ وہی لوگ ہیں جو توحید توحید کا نعرہ لگا کر ان مقدس ہستیوں کے مزارات کے دشمن بنے ہوئے ہیں اور عالم اسلام میں بد امنی کا باعث ہیں ان کی وجہ سے عالم اسلام میں مسلمانوں کا کردار نہایت مجروح ہو گیا ہے لوگوں نے مسلمانوں پر اعتبار کرنا چھوڑ دیا ہے لوگ مسلمانوں سے ڈرنے لگے ہیں اور یہ لوگ جہاد کے نام پر اپنے ہی کلمہ گو  مسلمانوں کا قتل عام کر رہے ہیں ۔۔۔ خدا کی قسم ! نبی پاک ﷺ اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کا ہرگز یہ عمل نہیں اور نہ ہی اسلام میں دہشت گردی کا وجود ہے اسلام تو انسانیت سے محبت کا پیغام دیتا ہے میرے نبی پاک ﷺ نے فرمایا ایک انسان کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے اس فرمان پر غور کیا جائے تو آپ کو معلوم ہوگا کہ نبی پاک ﷺ نے مسلمان نہیں فرمایا بلکہ فرمایا کہ ایک انسان چاہے وہ مسلم ہے یا کافر ۔۔۔ اس کا بے گناہ قتل پوری انسانیت کو قتل کرنے کے مترادف ہے ۔۔۔ اور جو لوگ اپنے ہی مسلمانوں کو قتل کریں ان کا اسلام سے کیا تعلق؟؟ بے شک ان کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ایسے لوگ خوارج ہیں اور خوارج جہنم کے کتے ہیں ۔۔۔

مکمل تحریر >>