Saturday, 30 April 2016

داعش اور بشار الاسد کا پردہ چاک

ترکی کے وزیر اعظم نے داعش اور ایران کے گٹھ جوڑ کا پردہ چاک کر دیا طیب اردگان نے ایک انٹرویو میں کہا کہ میں یہ بات صرف میڈیا پر نہیں کر رہا کہ داعش اور بشار الاسد ایران ملے ہوئے ہیں بلکہ میں نے ان کے منہ پر بھی یہ بات کی ہے مزید دیکھنے کے لئے ویڈیو دیکھیں




مکمل تحریر >>

پاکستانی فلم مالک پر پابندی


پاکستانی فلم پر سندھ حکومت کی طرف سے پابندی کے بعد یہ بات ثابت ہو گئی ہے کہ یہ اس فلم میں اتنی سچائی ضرور ہے کہ پاکستانی کرپٹ حکمرانوں اور سیاست دانوں کو اوپر سے لے کر نیچے تک آگ لگ گئی ہے ۔۔۔ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ہم مسلمان ہیں لیکن ہمارے اندر اپنے اسلاف کا کوئی طریقہ نہیں ہے ہمارے اسلاف جنہوں نے حکمرانی کی وہ تو ایسے تھے کہ اپنی غلطیاں بتانے کے لئے اجرت پر لوگ رکھے ہوتے تھے اور پھر اگر کوئی ان کو انکی غلطی بتاتا تو اس پر آج کے حکمرانوں کی طرح غصہ نہیں ہوتے بلکہ اس کو انعام و اکرام اور شکریہ کے ساتھ جواب ارشاد فرماتے ۔۔۔ 
یہ ہی وجہ ہے کہ ان لوگوں کی حکومتیں کامیاب حکومتیں تھیں ان کی رعایا ان سے پیار کرتی تھیں ان کی رعایا ان پر جان و مال لٹانے میں ذرا گریز نہیں کرتی تھی۔ اور ان لوگون کی حکومتیں دنیا کے لئے مثال بن گئیں لوگ آج بھی ہمارے اسلاف کی مثالیں دیتے ہیں ۔ کفار نے ہمارے اسلاف کی سیرت کا مطالعہ کر کے اپنی دنیا بہتر بنا لی لیکن جن لوگوں کا ورثہ تھا انہوں نے اسے خیر باد کہہ دیا ۔۔۔ 
ہم مسلمانوں نے اپنے اسلاف کے طریقے کو خیر باد کہہ دیا اور کامیابی و کامرانی نے مسلمانوں کو خیر باد کہہ دیا
مکمل تحریر >>

Tuesday, 26 April 2016

امام احمد رضا خان بریلوی اور علمائے لاہور

اعلی حضرت امام احمد رضا خان بریلوی رحمۃ اللہ علیہ اور علمائے لاہور

مصنف

ڈاکٹر مجیداللہ قادری صاحب 

  اعلی حضرت امام اہل سنت کے ساتھ علمائے اہل سنت لاہور کے تعلقات کے متعلق لاجواب کتاب


مکمل تحریر >>

Monday, 25 April 2016

تحریک لبیک یارسول اللہ ﷺ کی طرف سے بڑا اعلان کر دیا گیا


تحریک لبیک یارسول اللہ ﷺ کے قائدین علامہ خادم حسین رضوی اور ڈاکٹر اشرف آصف جلالی صاحب نے اعلان کیا ہے کہ مستقبل قریب میں تحریک لبیک یارسول اللہ ﷺ کو رجسٹرڈ کروایا جائے گا اور پھر آئندہ آنے والے انتخابات میں تحریک بھرپور حصہ لے گی اس سلسلے میں تحریک کی جانب سے چاروں صوبوں میں کام شروع کر دیا گیا ہے رکن سازی کا عمل جاری ہے اور مختلف شہروں میں ہونے والے اجتماعات میں عوام کو ملک میں نظام مصطفی ﷺ قائم کرنے کے لئے اس تحریک کا ساتھ دینے پر زور دیا جا رہا ہے 
تحریک کی جانب سے یہ عزم کیا گیا ہے کہ تحریک لبیک یارسول اللہ ﷺ ملک میں حقیقی نظام مصطفی لائے گی اور پاکستان کو دوبارہ اس مقام پر لائے گی جس مقام کے لئے اس کو بنایا گیا تھا جس پاکستان کا علامہ اقبال نے خواب دیکھا تھا جس پاکستان کو قائد اعظم نے آزاد کروایا تھا 
لہذا تمام عوام اہل سنت اور محبان ملک و ملت سے گزارش ہے کہ ملک میں موجود سیاسی لٹیروں کو چھوڑیں اور پاکستان کا اقتدار ان کو دیں جو اس کے حقیقی حقدار ہیں
مکمل تحریر >>

Saturday, 23 April 2016

غازی عبدالصبور سابقہ افغانی فوجی گرفتار

 
چار سال پہلے اپنے سرکاری پستول سے دو امریکی فوجیوں کو ہلاک کرنے والا بہادر افغان فوجی گرفتار ہوگیا ہے 
گرفتاری کے بعد جب اس کو میڈیا کے سامنے پیش کیا گیا تو اس نے اپنے بیان میں کہا کہ میں نے ان دو امریکیوں کو اپنے سرکاری پستول سے قریب سے گولی ماری تھی اور مجھے اپنے کیے پر کوئی شرمندگی نہیں ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ مجھے پتہ چلا تھا کہ انہوں نے قرآن پاک کو آگ لگائی ہے جب مجھے یہ پتہ چلا تو میں اپنے آپ کو قابو میں نہ رکھ سکا اور میں نے ان دونوں کو واصل جہنم کر دیا عبدالصبور نے کہا میں اللہ تعالی کا لاکھ لاکھ شکر ادا کرتا ہوں کہ اس نے مجھے اس کام کی توفیق بخشی

بی بی سی کی مکمل خبر پڑھیں 

مکمل تحریر >>

لبیک یارسول اللہ ﷺ مارچ

گزشتہ روز نماز جمعہ کی ادائگی کے بعد تحریک لبیک یارسول اللہ ﷺ کی طرف سے گستاخ رسول ملعون مفتی ضیا اور آسیہ ملعونہ کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں علماء اہل سنت کے ساتھ عوام اہل سنت کی کثیر تعداد نے شرکت کی اس ریلی کی قیادت امیر المجاہلدین جبل استقامت حضرت علامہ مولانا حافظ خادم حسین رضوی ،کنزالعلماء ڈاکٹر اشرف آصف جلالی،غازی ممتاز حسین قادری شہید رحمۃ اللہ علیہ کے بھائی دلپذیر اعوان صاحب اور غازی تنویر قادری کے بھائی نے فرمائی 
اس موقع پر قائدین نے خطابات فرماتے ہوئے فرمایا کہ حکومت جلد از جلد تمام گستاخان رسول کو کیفرکردار تک پہنچائے خصوصًا آسیہ ملعونہ کو پھانسی دی جائے اور مفتی ضیا اور اس کے علاوہ جو گستاخان رسول فرار ہیں ان کو پکڑ کر 295 سی کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے قائدین نے کہا کہ ہم حکومت کو تنبیہ کر رہے ہیں کہ اگر ان گستاخان رسول ﷺ کے خلاف سخت ایکشن نہ لیا گیا تو عشاقان مصطفی ﷺ سڑکوں پر آنے کو مجبور ہو جائیں گے
قائدین نے کہا کہ ہم قانون کو ہاتھ میں نہیں لینا چاہتے اس لئے بعد میں لاقانونیت کا شور مچانے والے اپنی آنکھیں کھولیں اور فورًا ان گستاخوں کے خلاف کاروائی کریں



اس موقع پر غازی ممتاز حسین قادری شہید رحمۃ اللہ علیہ کے بھائی نے علامہ خادم حسین رضوی اور ڈاکٹر اشرف آصف جلالی صاحب کو غازی تنویر قادری کی طرف سے تحفۃً بھیجی گئی چادریں پیش کیں جو دونوں قائدین نے اپنے سر پر رکھ لیں

  
مکمل تحریر >>

Wednesday, 20 April 2016

نیوز اینکرز کو ڈوپٹہ کا حکم



آج ہمارا میڈیا سچی خبریں دینے میں اتنا کامیاب نہیں ہو سکا جتنا فحاشی اور بے حیائی کو پھیلا کر دشمنان پاکستان کو کامیاب کروانے میں کامیاب ہوا ہے نیک سے نیک سیرت شخص بھی جب کسی خبر کو سننے کے لئے نیوز چینل دیکھتا ہے تو بعض اوقات وہ خود ہی شرمسار ہو جاتا ہے کہ میں نے یہ چینل ہی کیوں آن کیا پیسہ کی حوص اس قدر بڑھ گئی ہے کہ ہمارے میڈیا چینلز کے جو مالکان ہیں وہ اپنے چینل کی مقبولیت کی خاطر لڑکیاں خریدتے ہیں پھر ان کو جیسا چاہتے ہیں ویسا لباس پہناتے ہیں پھر ان کو خبریں سنانے کے لئے بٹھا دیتے ہیں آپ یہ ہرگز مت شوچیئے گا کہ شاید ان کی اپنی بیٹیاں یہ کام نہیں کرتیں یقینًا جن کا ضمیر اس بات کی اجازت دیتا ہے کہ وہ بغیر ڈوپٹے اور جسم کے ساتھ چپکے ہوئے لباس پہنا کر لڑکیوں کو اپنے چینل پر بٹھائیں ان کا ضمیر یہ بھی اجازت دیتا ہوگا کہ ان کی بیٹی کپڑے پہنے یا نہ پہنے ان کو کوئی فکر نہیں ۔۔۔ بلکہ آج تو وہی فیشن شو کامیاب تصور کیا جاتا ہے جس میں لڑکیوں کا زیادہ تر حصہ بغیر کپڑے کے ہو ۔۔۔ بہر حال نبی کریم ﷺ کی حدیث پاک بالکل سچ ہے اِذَا مَاتَ الحَیَاءُ فَافعَل مَا شِئُتَ۔۔۔۔ یعنی جب حیا مر جائے تو پھر جو چاہو کرو ۔۔۔۔
اس صورت حال میں خبر یہ ہے کہ اسمبلی میں ایک بل پیش کیا گیا ہے جس میں یہ مطالبہ کیا گیا ہے کہ تمام ٹی وی چینلز کو پابند کیا جائے کہ تمام نیوز اینکرز جو لڑکیا ہیں سر پر دوپٹہ لے کر ٹی وی پر آئیں ۔۔۔ 
مکمل تحریر >>

مفتی ضیا گستاخ رسول ﷺ

مفتی ضیا کے نام سے فیک آئی ڈی چلانے والے کے گھر پر عشاقان مصطفی ﷺ پہنچ گئے لیکن وہ ان سے پہلے ہی بھاگ گیا اس کے بیوی بچوں نے بیان دیا کہ ہمارا اس کے ساتھ کوئی تعلق نہیں آپ نے اس کے ساتھ جو کرنا ہے کر لیں ۔۔ ملائیشیا میں اس گستاخ کے گھر عشاق کے ہجوم کی چند تصاویری جھلکیاں 











 عشاقان مصطفی ﷺ جب اس کے گھر پہنچے تو وہ بھاگ چکا تھا لیکن عشاقان مصطفی ﷺ نے اس کے گھر کے باہر بھرپور احتجاج کیا اور پھر پولیس اسٹیشن جا کر اس کے خلاف رپورٹ درج کروادی



انشاء اللہ اس کذاب کے دن گنے جا چکے ہیں جلد ہی یہ کسی عاشق کے ہاتھ آ جائے گا اور جہنم واصل ہوگا انشاء اللہ 



مکمل تحریر >>

Tuesday, 19 April 2016

گستاخان مصطفی ﷺ کے خلاف ایف آئی آر درج کروانے کا آنکھوں دیکھا حال

تمام عشاقان مصطفی ﷺ کو میرا عاجزانہ سلام !
آج مغرب کی نماز سے کچھ دیر پہلے مجھے کال آئی کہ مغلپورہ تھانے میں قائدین گستاخان رسول ﷺ کے خلاف ایف آئی آر درج کروانے آ رہے ہیں آپ بھی ساتھیوں کے ہمراہ پہنچ جائیں ۔۔۔۔
میں نماز سے فارٖغ ہو کر جب تھانہ میں پہنچا تو وہاں پہلے سے ہی بہت سے عشاقان مصطفی ﷺ جمع تھے جبکہ قائدین تحریک لبیک یارسول اللہ ﷺ ایف آئی آر درج کروانےمیں مصروف تھے
کچھ دیر انتظار کے بعد حکم ہوا کہ تمام احباب تھانے کے باہر تشریف لے جائیں جب ہم تھانے سے باہر آئے تو عشاقان مصطفی ﷺ نے فضا میں لبیک یارسول اللہ ﷺ کے نعرے بلند کیئے دیکھتے ہی دیکھتے کافی لوگ اکٹھے ہو گئے ۔۔۔ اور پھر اچانک
تھانے کے دروازے پر ہلچل محسوس ہوئی میں نے ہجوم چیرتے ہوئے آگے بڑھ کر دیکھا تو قبلہ ڈاکٹر جلالی صاحب باہر تشریف لے آئے تھے اس کے بعد آپ کا بیان شروع ہوا اور آپ نے اعلان فرمایا کہ یاد رکھیں یہ سلسلہ یہاں ہی نہیں رکے گا بلکہ ہم ان گستاخوں کے خلاف ملک گیر احتجاج کریں گے اس سلسلے میں آئندہ جمعہ والے دن لاہور میں دربار حضرت داتا صاحب رحمۃ اللہ علیہ تا اسمبلی ہال تک لبیک یارسول اللہ ﷺ ریلی نکالی جائے گی اور باقی شہروں میں مظاہرے کئے جائیں گے
اس اعلان کے بعد دعا ہوئی اور تمام عشاقان مصطفی ﷺ خوشی خوشی گھر لوٹ آئے
ہم اپنے پیج کی طرف سے تحریک لبیک یارسول اللہ ﷺ کو مبارک باد پیش کرتے ہیں کہ ان کے قائدین و کارکنان نے اس عظیم کارنامے کو سرانجام دیا ۔۔
wahabikon.blogspot.com
مکمل تحریر >>

Wednesday, 6 April 2016

ڈی چوک دھرنے پر اعتراضات کے جوابات


جب سے اسلام آباد میں عشاقان مصطفی ﷺ نے تحفظ ناموس رسالت کے لئے دھرنا دیا ہے دشمنان اسلام کے تن بدن میں آگ لگ گئی ہے اور پوری دنیا میں یہ بات پہنچ چکی ہے کہ الحمد للہ عشاقان مصطفی ﷺ آج بھی زندہ ہیں یہ ہر چیز برداشت کر سکتے ہیں لیکن اپنے نبی پاک ﷺ کی توہین برداشت نہیں کر سکتے دنیا والوں نے ایک غازی کو پھانسی چڑھا دیا لیکن اللہ تعالی نے اپنے محبوب ﷺ کی ناموس کے لئے ایک اور عاشق کو چن لیا جس کا نام غازی تنویر قادری ہے اللہ تعالی ان کی حفاظت فرمائے 
دھرنا مکمل ہونے کے بعد بہت سی چہ مگوئیاں کی جا رہی ہیں کہ کوئی کہہ رہا ہے کہ دھرنے میں شاید کسی ایجنسی کا ہاتھ تھا یا چھوٹا بھائی بڑے کی حکومت گرانا چاہتا تھا اس لئے اس نے شرکا کو روکا نہیں ۔۔۔ الغرض میڈیا پر اور عوام میں بہت سے سوالات اٹھائے جا رہے ہیں قائدین اہل سنت نے اس صورت حال کو مد نظر رکھتے ہوئے ایک پریس کانفرنس کی ہے جس میں نقادین کو جواب دیا گیا ہے آپ بھی اس ویڈیو کو دیکھیں اور شیئر کریں


ڈی چوک دھرنے پر ہونے والے اعتراضات کےقائدین اہلسنت کی جانب سے جوابات #پارٹ_1
Posted by Muhammad Junaid Asifi Jalali on Tuesday, April 5, 2016
مکمل تحریر >>

Monday, 4 April 2016

غازی ملک ممتاز حسین قادری شہید رحمۃ اللہ علیہ کے زیر استعمال چند اشیاء

















مکمل تحریر >>

اسد شاہ کذاب کے گستاخ ہونے کا ثبوت


 غازی تنویر قادری حفظہ اللہ تعالی جن کا ذکر ہم نے اپنی پچھلی پوسٹ میں کیا تھا ۔۔۔۔۔۔ انہوں نے جس کذاب اسد شاہ کو واصل جہنم کیا وہ گستاخ رسول ﷺ اور نبوت کا دعویدار تھا اس کا ثبوت حاضر ہے یہ وہ کال ریکارڈنگ ہے جس میں وہ نبی پاک ﷺ کی گستاخیاں کر رہا ہے ۔۔۔ انہیں گستاخیوں اور گستاخانہ عقائد کی وجہ سے غازی تنویر قادری حفظہ اللہ تعالی نے اس ملعون کو واصل جہنم کیا اللہ تعالی ہمارے غازی صاحب کی حفاظت فرمائے امین
 

یہ اس بےغیرت ملعون اسد کذاب کی فون کال کی ریکارڈنگ ہے۔۔ جس میں وہ بکواسات کر رہا ہے۔۔
Posted by ‎سنی عقائد‎ on Sunday, April 3, 2016

مکمل تحریر >>

Sunday, 3 April 2016

غازی تنویر قادری

ہر گھر سے غازی نکلے گا تم کتنے غازی مارو گے 

الحمد للہ عزوجل اللہ تعالی نے اہل سنت وجماعت بریلوی میں سے ایک اور سنی کو محافظ ناموس رسالت منتخب فرمایا ہے غازی ملک ممتاز حسین قادری شہید رحمۃ اللہ علیہ کی شہادت کے بعد ایک اور ممتاز قادری بن گیا ہے اس غازی اسلام محافظ ناموس رسالت کا نام غازی تنویر احمد قادری ہے  جن کا تعلق میر پور آزاد کشمیر سے ہے اس وقت آپ اسکاٹ لینڈ میں مقیم ہیں 


غالبا 25 مارچ 2016 کو آپ ایک سٹور میں داخل ہوئے یہ سٹور ایک اسد نامی قادیانی چلاتا تھا یہ قادیانی جھوٹی نبوت کا دعویدار تھا اور عیسائیت کا بھی پرچار کرنے والا تھا برطانوی اسٹبلشمنٹ کا اس کو بھرپور تعاون حاصل تھا اور بہت سے لوگ اس کذاب سے متاثر تھے اس لعنتی کی تصویر یہ ہے

غازی تنویر قادری صاحب کو جب اس بات کا علم ہوا کہ یہ قادیانی نبوت کا دعویدار ہے چناچہ آپ 25 مارچ 2016 کو اس کے سٹور میں داخل ہوئے اوراس گستاخ کے سینے پر چڑھ گئے اور سنت فاروقی ادا کرتے ہوئے چھری کے تیس وار کرکے اس کو واصل جہنم کر دیا ۔۔۔۔۔۔۔ غازی صاحب نے اس کو واصل جہنم کر کے محافظین ختم نبوت میں شامل ہو گئے اس وقت غازی تنویر قادری اسکاٹ لینڈ میں پابند سلاسل ہیں اللہ تعالی غازی صاحب کی حفاظت فرمائے (امین)

بی بی سی کی خبر پڑھیں   

اسد شاہ قادیانی کی گستاخی کا ثبوت

مکمل تحریر >>

Saturday, 2 April 2016

ناموس رسالت کی حفاظت کے لئے عورتیں بھی میدان میں آگئی

اسلام آباد میں دوران دھرنا قائدین کو ایک خط موصول ہوا جو عورتوں کی جانب سے قائدین کو لکھا گیا اس خط کا متن کچھ یوں تھا کہ ہماری قائدین سے گزارش ہے کہ ہمیں اجازت دی جائے کہ ہم بھی ناموس رسالت ﷺ کے لئے اسلام آباد دھرنے میں شریک ہوں ۔۔ قائدین نے جوابا ارشاد فرمایا کہ میری ماؤں بہنوں تمہارے جذبے کو سلام ہے جب تک ہمارے بدن میں جان ہے اس وقت تک تم گھر میں رہ کر ہمارے لئے دعا کریں 
قائدین نے کہا جب ہمارے لاشے اسلام آباد پارلیمنٹ کے سامنے تڑپ جائیں پھر چاہے تم آجانا لیکن جب تک قائدین زندہ ہیں میری ماؤں بہنوں تمہیں باہر آنے کی ضرورت نہیں 
اب غور طلب بات ہے کہ 
ایک طرف وہ عورتیں ہیں جو ٹی وی پر آ کر اپنا جسم ساری دنیا کو دکھا کر فخر کرتیں ہیں
اور دوسری طرف وہ عورتیں ہیں جو اللہ اور اس کے رسول ﷺ کے حکم کی پانبدی کر کے فخر کرتیں ہیں
کچھ عورتیں چند سیکنڈ کے لئے اسکرین پر آنے کے لئے جان بھی قربان کرنے کو تیار ہیں
اور دوسری طرف کچھ عورتیں دین اسلام کی خاطر اپنے بچوں سمیت اپنی جان ہتھیلی پر رکھے بیٹھیں ہیں
ان دونوں میں کیا فرق ہے ؟؟
قارئین ان دونوں میں صرف تعلیم و تربیت کا فرق ہے
ایک کی تعلیم و تربیت لاکھوں کروڑوں روپے فیس لینے والے اداروں نے کی ہے
اور دوسری کی تعلیم تربیت قربانی کی کھالوں سے چلنے والے مدرسے میں کی گئی ہے
کیا وجہ ہے ایک طرف لاکھوں روپے خرچ کر کے بھی عورت اپنے آپ کو پہچان نہ سکی اسی لئے تو ساری دنیا کے سامنے اپنا جسم دکھانے کو تیار ہو گئی
اور
دوسری طرف وہ عورت ہے جس نے اپنے آپ کو پہچان لیا اور جان لیا کہ عورت نام ہی چھپی ہوئی چیز کا ہے
عورت کی عزت پردے میں ہے عورت کی کامیابی پوشیدگی میں ہے ۔۔۔۔۔۔
اعلی سے اعلی کھانا کھانے والی دنیا دار عورتیں ایک چھوٹا سا کیڑا دیکھ کر ڈر جاتی ہیں
لیکن
مدرسے کی دال روٹی کھا کر پڑھنے والی عورت دین کے لئے اپنی جان دینے کی خواہش کرتی ہے ۔۔۔
کیوں ؟؟

ویڈیو دیکھیں

مکمل تحریر >>